حمزہ شہباز کے دوران میٹنگ پانی کی بوتل اٹھا کے دے مارنے پر ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ دی


گزشتہ روز حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ کی مقامی میٹنگ کے دوران ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر پر پانی کی بوتل اٹھا کے پھینک دی۔ اس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تضحیک برداشت نہیں کر سکتے، مسلم لیگ (ن) میں ورکر کی کوئی عزت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئر وسیم قادر نے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے نامناسب رویے پر احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کر لیں۔ وسیم قادر کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز ورکرز اور رہنماﺅں کی تضحیک کرنے کے عادی ہو چکے ہیں لیکن اب وہ مزید برداشت نہیں کر سکتے۔

ڈپٹی میئر لاہور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں آ کر بوکھلاہٹ اور پریشانی کا شکار ہے اور اسی پریشانی میں حمزہ شہبازشریف نے پانی کی بوتل بھی دے ماری۔سابق رکن صوبائی اسمبلی وسیم قادرکا کہنا تھا کہ اب بچوں کو بھی جواب دینا پڑتا ہے۔ ایسی پارٹی میں رہنے سے کیا فائدہ جہاں ورکرزکی عزت نہ ہو۔ وہ نئے پلیٹ فارم سے سیاست جاری رکھیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).