حکومت افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے سنجیدہ ہے : عبدالقادر بلوچ


\"qadirوفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کا مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتا۔ افغان مہاجرین کی واپسی پکی ہے۔ وفاقی حکومت مہاجرین کی واپسی کے لئے سنجیدہ ہے اور افغان مہاجرین کی جلد واپسی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ افغان باشندے ملازمتوں پر قابض ہیں۔ ان کی واپسی سے پاکستانیوں کی بیروزگاری میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے کے پی کے حکومت کا موقف درست ہے کہ افغان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین آئندہ ماہ 19 جولائی کو افغان مہاجرین کی واپسی کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے پاکستان آئیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments