کراچی سے 100 افراد کے قتل کا منصوبہ بنانے والے 6 ٹارگٹ کلر گرفتار


\"targetکاو¿نٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے رمضان المبارک کے دوران 100 افراد کے قتل کا منصوبہ بنانے والے 6 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی کراچی کاو¿نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نوید خواجہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سی ٹی ڈی نے شہر میں مذہبی جماعت کے رہنماو¿ں اور کارکنان کو نشانہ بنانے والے گروہ کے6 ملزمان گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی، شیراز، حامد، اسرار اور پرویز کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ ملزمان اپنے ہدف کا تعاقب اور ریکی کے علاوہ ان کی نقل و حرکت کا مکمل ریکارڈ بھی رکھتے تھے جب کہ ان کے قبضے اسلحہ اور دستی بم کے علاوہ کمپیوٹر ہارڈ ڈسک بھی برآمد ہوئی ہے جس میں ان کی کارروائیوں کی تفصیل موجود ہے۔
نوید خواجہ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش 2012 میں گلشن اقبال میں مذہبی رہنما اورنگزیب فاروقی پر حملے کا اعتراف بھی کیا ہے، جس میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے تاہم اورنگزیب فاروقی محفوظ رہے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2015 میں سائٹ میں اہل سنت والجماعت کے رہنما فیاض خان کو بھی قتل کیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان رمضان المبارک میں شہر قائد کا امن خراب کرنا چاہتے تھے، اس سلسلے میں اہم شخصیات سمیت 100 افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کررکھی تھی اور اس کے لیے انہوں نے اپنے اہداف کی ریکی بھی مکمل کرلی تھی۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔