حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ


\"petrol\"حکومت نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کرتے ہوئے جولائی کے مہینے میں قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جولائی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جسے حکومت نے مسترد کردیا ہے اور آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 64.27 روپے ہی رہے گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول ،ہائی آکٹین ، مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث وزارت خزانہ 3 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔
واضح رہے اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر، ہائی اوکٹین ساڑھے 3 روپے اور ڈیزل 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments