پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: کیا میزبان ٹیم پہلی اننگز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر سکے گی؟


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے کا پہلا ٹیسٹ سنچورین کے میدان پر جاری ہے جہاں کھیل کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے 181 رنز کے جواب میں اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کر رہی ہے اور ان کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے تھے اور کریز پر ٹیمبا باووما 43 رنز پر اور ڈیل سٹین 22 رنز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 181 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کے بلے بازوں کو کریز پر جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے تھے۔

سنچورین میں کھیلے جانے والے اس پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن دونوں ٹیموں کی جانب سے عمدہ بولنگ دیکھنے کو ملی اور کل 83 اوورز میں 303 رنز پر 15 وکٹیں گریں۔

سرفراز احمد پہلے دن کے کھیل کے آخری لمحات میں محمد عامر کو پولنگ کروانے لائے تو وہ برائن اور بووما کی اہم شراکت توڑنے میں کامیاب رہے۔ انھوں نے برائن کو 29 کے انفرادی سکور پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آج تک جنوبی افریقہ میں صرف دو ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جب 1998 میں انھوں نے ڈربن میں میچ جیتا تھا جبکہ اس کے بعد 2006 میں انھیں پورٹ الزبتھ کے مقام پر دوسری کامیابی ملی تھی۔

پانچ سال قبل 2013 میں کیے جانے والے دورے میں پاکستان کو تینوں ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی تھی لیکن اس سیریز میں انھوں نے قدرے بہتر کھیل دکھایا تھا اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کے کافی قریب آئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32542 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp