حسن نواز اور حسین نواز نے نوازشریف کے بچانے کے لئے رقم کی ادائیگی سے انکار کر دیا: فیصل واڈا


وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے حکومت کو 2 ارب ڈالر ادا کرنے کی پلی بارگین کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ میری جان چھوڑ دیں۔ سیاست سے توبہ کر لوں گا تاہم تحریک انصاف کی حکومت ان سے کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کو دو ارب ڈالر پلی بارگین کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ میری جان بخش دی جائے میں ہمیشہ کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا لیکن ان کے بیٹوں نے رقم ادائیگی کی حامی بھرنے سے انکار کر دیا۔ نواز شریف کے صاحبزادے ان سے لاتعلق ہو چکے ہیں جو چاہیے میرے اس دعوے کی تصدیق کروالے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جس سیاست میں پیسے کیلئے بیٹی باپ کو پھنسا دے۔ ایسی سیاست کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال نواز شریف کی پیشکش کی مزید تفصیل نہیں بتا سکتا۔ وقت گزرنے کے ساتھ تمام تفصیل سامنے آجائے گی۔ صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ نواز شریف نے 2 ارب ڈالر کی آفر براہ راست حکومت کو کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).