ڈھاکہ کیفے کے محاصرے میں بیس یرغمالی مارے گئے


\"Dhaka\"غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈھاکہ کیفے میں دہشتگردوں کے حملے میں اب تک دو اطالوی باشندوں سمیت بیس افراد کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔

ہفتہ کی صبح کمانڈوز کی کارروائی میں 13 یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا تھا، جب کہ اس کارروائی میں چھ حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔ کارروائی میں ایک حملہ آور گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

آخری اطلاعات تک دولت اسلامیہ کہلانے والی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جمعہ کی رات ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں ایک ریسٹورنٹ پر اسلامی شدت پسندوں کے ایک گروہ نے تب دھاوا بول دیا تھا جب وہاں غیر ملکیوں سمیت لوگ موجود تھے۔

Location of the Hostage crisis during #DhakaAttack where Commandoes stormed the building and killed 6 terrorists. pic.twitter.com/HAUYg4gpR5

— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) July 2, 2016

بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments