ایک ہفتے میں تیل کا دوسرا بڑا ذخیرہ دریافت
آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق صرف ایک ہفتے میں سندھ سے تیل اور گیس کا دوسرا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔
اخباری رپورٹس کے مطابق اس مہینے میں پاکستان میں تیل اور گیس کے ذخیروں کی ریکارڈ دریافتیں ہوئی ہیں۔ ایکسپلوریشن کمپنیوں نے اس مہینے میں چھ ذخیروں کی دریافت کی ہے جن سے روزانہ 50.1 ملین مکعب فٹ گیس اور 2359 بیرل تیل حاصل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے اجلاس میں بتایا تھا کہ پچھلے تین سال میں تیل اور گیس کے 83 ذخائر دریافت کئے گئے ہیں جن سے غیر ملکی تیل پر انحصار میں کمی آئی ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).