ایک ہفتے میں تیل کا دوسرا بڑا ذخیرہ دریافت


\"oil آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ  کے مطابق صرف ایک ہفتے میں سندھ سے تیل اور گیس کا دوسرا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔

اخباری رپورٹس کے مطابق اس مہینے میں پاکستان میں تیل اور گیس کے ذخیروں کی ریکارڈ دریافتیں ہوئی ہیں۔ ایکسپلوریشن کمپنیوں نے اس مہینے میں چھ ذخیروں کی دریافت کی ہے جن سے روزانہ 50.1 ملین مکعب فٹ گیس اور 2359 بیرل تیل حاصل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے اجلاس میں بتایا تھا کہ پچھلے تین سال میں تیل اور گیس کے 83 ذخائر دریافت کئے گئے ہیں جن سے غیر ملکی تیل پر انحصار میں کمی آئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments