ابوظبی کے ولی عہد تین دن سے پاکستان میں تھے: فواد چودھری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان دو گھنٹے کے لیے آئے اور چلے گئے۔ حقیقت یہ ہےابوظبی کے ولی عہد تین دن سے پاکستان میں تھےاور آج اسلام آباد سے واپسی ہوئی۔ ایسے دوروں کی تمام تفاصیل پہلے سے طے ہوتی ہیں، آج کا دورہ بھی ایسے ہی ایک تسلسل میں تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک تویٹ مین کہا کہ “مسئلہ یہ ہے کہ فارن افئرزُ کو کور کرنے والے آفیشل وزٹ، سٹیٹ وزٹ اور پرائیویٹ وزٹ کا فرق جانتے ہیں، اب بات عطائیوں کے ہاتھ ہے کس کس کو سمجھائیں کہ بھائ پہلے دو دن دورہ نجی تھا آخری دن آفیشل تھا۔”

سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ جس نے کبھی زندگی میں دفتر خارجہ نہیں دیکھاوہ بھی خارجہ پالیسی کا ماہر رپورٹر بنا ہوا ہے، خبر سے پہلے کچھ تحقیق ہی کر لینی چاہیے تھی۔

ابوظہبی نے افغانستان میں مذاکرات کیلئے جو کردار ادا کیا، بیلنس آف پیمنٹ کیلئے جو ساتھ دیا اور اب عرب دینا میں پاکستان جہاں کھڑا ہے خبر سے پہلے کچھ تحقیق ہی کر لینی چاہئے روزانہ ایک جعلی خبر کی اختراع ہوتی ہے میڈیا کی آزادی کو اصل خطرہ عطائی صحافیوں سے ہے

ایسا ایسا بزرجمہر بیٹھا ہے جس نے زندگی میں فارن آفس نہیں دیکھا وہ بھی خارجہ پالیسی کا ماہررپورٹر ہے کہ ابوظہبی سے دو گھنٹے کیلئے ولی عہد آئے اور چلے بھی گئے او بھائی ولی عہد تین دن سے پاکستان ہیں۔ آج واپسی اسلام آباد سے ہوئی، تمام تفاصیل پہلے سے طے ہوتی ہیں آج کا دورہ تسلسل میں ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ابوظبی نے افغانستان میں مذاکرات کے لئے کردار ادا کیا اور پاکستان کے لیے ادائیگی کے توازن کی بہتری میں ساتھ دیا جبکہ آئل ریفائنری کی سرمایہ کاری پر بات تقریباً طے ہوچکی ہے، اب عرب دنیا میں پاکستان کا ایک مقام ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا تھا کہ ابو ظبی کے ولی عہد کا سرکاری دورہ ایک روزہ تھا۔ جو طے شدہ شیڈول کےتحت مکمل ہوا۔ فرضی باتوں کی بنیاد پر دورے سے متعلق غیر ضروری تبصرے اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).