کوہاٹ : کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 14 مزدور اغوا


کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں حافظ الرحمان کول مائنز سے 14 کان کنوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق کان کنوں کے ساتھ کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ اغواکار مغوی کان کنوں کو درہ آدم اور خیبر کے پہاڑوں میں لے گئے ہیں۔ مغوی کان کنوں کا تعلق ضلع شانگلہ اور درہ آدم خیل سے ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مغوی کان کنوں کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).