قومی اسمبلی میں تبدیلی کے لئے جوڑ تو ڑ شروع ہو چکا ہے: حامد میر


صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں تبدیلی کے لئے جوڑ توڑ شروع ہو چکا ہے۔ ایک چھوٹی سی پارٹی کا لیڈر مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی میں میں معاملات طے کروا رہاہے اور اس کے نام کا کچھ دنوں میں پتہ چل جائے گا۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تبدیلی کے لئے جوڑ توڑ شروع ہو چکا ہے۔ البتہ اس حقیقت کو کوئی تسلیم نہیں کر رہا۔ جب قومی اسمبلی میں تبدیلی آئے گی تو جو پارٹیاں یہ تبدیلی لانے کے لئے کردار ادا کریں گی، ان میں ایک فارمولا طے پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی ڈسے ہوئے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ کب اکٹھا ہونا ہے، جب سب جیل چلے جائیں گے؟

حامد میر کا کہنا تھا کہ میں بلاول بھٹو زرداری سے اختلاف کرتا ہوں کہ آصف زرداری اپوزیشن کو اکٹھا کر رہے ہیں۔ آصف زرداری نہیں بلکہ عمران خان اپوزیشن کو اکٹھا کر رہے ہیں کیونکہ تحریک انصاف اپنے رویے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو قریب لے آئی ہے۔ اس وقت جوڑ توڑ شروع ہو چکا ہے اورایک چھوٹی سی پارٹی کا لیڈر ان دونوں پارٹیوں میں معاملات طے کروا رہا ہے اور اس کے نام کا کچھ  دنوں میں پتہ چل جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).