8 پاکستانی لڑکیاں نیروبی کے بھارتی ڈانس کلب سے گرفتار


 

آٹھ پاکستانی لڑکیاں بھارتی ثقافتی میلے میں شرکت کے لئے نیروبی پہنچیں جہاں پارک لینڈ کے ڈانس کلب سے پولیس نے انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کر دیا۔ اب پاکستانی لڑکیوں نے حکومت کینیا سے تلافی کیلئے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کینیا کے میڈیا کے مطابق 5 جنوری کو آٹھ پاکستانی لڑکیوں کو، جن کی عمریں اٹھارہ سال سے زائد ہیں، نیروبی میں پارک لینڈ کے ایک بھارتی ڈانس کلب سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ مبینہ طور پر یہ لڑکیاں بیلی ڈانسر تھیں۔

ان پر ملک میں غیر قانونی داخلے کا الزام لگایا گیا، اس کے ساتھ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان خواتین کو جس مقصد کے لئے ویزے جاری کیے گئے ، وہ واضح درج تھے مگر وہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائی گئیں۔

سینئر پرنسپل مجسٹریٹ نے ان پاکستانی خواتین سے تفتیش کا حکم دیا۔ وکیل دفاع نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ کھیل کے حکام کی مدد سے غیرملکی ثقافت کے فروغ کے لئے یہ لڑکیاں کینیا میں داخل ہوئیں۔ ہر لڑکی نے محکمہ امیگریشن کو تقریباً 62 ہزار روپے (45 ہزار کینان شلنگ) ادا کیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).