نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی نئی کتاب شائع ہو گئی


نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ایک اور کتاب کی مصنفہ بن گئی ہیں۔ نئی کتاب ” وی آر ڈس پلیسڈ” فروخت کے لیے پیش کر دی گئی۔

ملالہ یوسف زئی کے مطابق کتاب میں ہجرت کیا ہوتی ہے، ہجرت کا غم کیسا ہوتا ہے، دیار غیر میں مہاجرین پر کیا بیتتی ہے۔ جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب میں ملالہ یوسف زئی کے ساتھ شام، کولمیبا اور کانگو سے ہجرت کرجانے والی دیگر لڑکیوں پر بیتنے والی کہانیاں بھی شامل ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کہتی ہیں دنیا میں 6 کروڑ 85 لاکھ مہاجرین ہیں۔ جن کے مسائل کا حل آسان نہیں۔ کوشش کرنے سے مسائل ختم نہیں تو کم ضرور کئے جاسکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).