اینڈی مرے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، آسٹریلین اوپن شاید آخری مقابلہ ہو


اینڈی مرے

برطانیہ کے ٹینس کھلاڑی اور تین گرینڈ سلیم جیتنے والے اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ اُن کا اس سال کے وِمبلڈن ٹورنامنٹ کے بعد ریٹائر ہونے کا ارادہ ہے، لیکن شاید اگلے ہفتے ہونے والا آسٹریلین اوپن اُن کے کیریر کا آخری مقابلہ ہوگا۔

مرے جو کہ کولھے کی ہڈّی کا آپریشن کروا چکے ہیں، جمعے کو میلبرن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے۔

سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے مرے نے کہا کہ وہ ’اگلے چار یا پانچ مہینے اس درد کے ساتھ کھیلنا ممکن نہیں سمجھتے۔‘

’میں وِمبلڈن تک پہنچ کر رُکنا چاہتا تھا، لیکن مجھے لگتا ہےایسا نہیں ہوگا۔‘

یہ بھی پڑھیے

اینڈی مرے عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئے

جوکووچ کو شکست، اینڈی مرے عالمی نمبر ایک برقرار

اینڈی مرے بی بی سی سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ایئر منتخب

البتہ 31 سالہ مرے کہتے ہیں کہ وہ اگلے ہفتے کہ آسٹریلین اوپن میں سپین کے روبرٹو باؤٹیسٹا اگُوت کے خلاف پہلے راؤنڈ کا میچ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سابق عالمی نمبر ایک مرے گزشتہ جنوری میں اپنی دائیں کوھلے کی ہڈّی کا آپریشن کروانے کے بعد جون سے اب تک 14 میچ بھی کھیل چکے ہیں۔

مرے نے اپنا 2018 کا سیزن ستمبر میں ہی ختم کر دیا تھا تاکہ وہ اپنے ڈاکٹر بِل نولز کے ساتھ اپنی صحت یابی پر توجہ دے سکیں۔

لیکن عالمی نمبر ایک نوویک یوکووِچ کے ساتھ جمعرات کو میلبرن پارک میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ میں اُن کی کارکردگی پہلے جیسی نہیں تھی۔

جمعے کو ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران مرے نے کہا ’میری صحت اچھی نہیں ہے، میں کافی دیر سے تکلیف میں ہوں۔‘

’پچھلے 20 ماہ سے میں شدید درد میں مبتلا ہوں۔ اپنے کولھے کو بہتر کرنے کے لیے جو کر سکتا تھا میں نے کیا، لیکن کوئی خاصا فرق نہیں پڑا۔’

’چھ مہینے پہلے کے بہ نسبت میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، لیکن درد کی شدّت برقرار ہے۔ ایک حد تک میں اب بھی کھیل سکتا ہوں، لیکن پہلے جیسے معیار پر نہیں۔‘

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32499 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp