وزیراعظم کے مبینہ سابق ترجمان فرخ سلیم علیمہ خان کی جائیداد پر کیا کہتے ہیں؟


وزیر اعظم عمران خان کے مبیبنہ طور پر سابق ترجمان برائے معیشت فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کی جائیدادوں کے کیس میں سیاسی مصالحہ تو بہت ہے لیکن قانونی کارروائی کی صورت میں اس کیس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ علیمہ خان کے کیس کے دو پہلو ہیں۔ ایک پہلو سیاسی اور دوسرا قانونی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر علیمہ خان کے کیس کو سیاسی طور پر دیکھا جائے تو اپوزیشن کے پاس بہترین مواد آگیا ہے جس کے ذریعے وہ کپتان کو پوری طرح زچ کرسکتی ہے ، اور یہ وہ کام ہے جو سیاستدانوں کو ضرور کرنا چاہیے۔

فرخ سلیم نے علیمہ خان کیس کے قانونی پہلو کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کیس کا قانونی طور پر جائزہ لیا جائے تو علیمہ خان کے خلاف کوئی کیس بنتا ہی نہیں ہے کیونکہ انہوں نے اپنی جائیدادیں ایمنسٹی سکیم میں ظاہر کردی تھیں۔ علیمہ خان کی جائیدادوں کو ایمنسٹی سکیم کا تحفظ حاصل ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).