سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ اور منتخب وزیرِ اعظم کو چور ڈاکوؤں کے ساتھ کھڑا کر دیا، نیب معافی مانگے: چوہدری فواد


وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر کیس واپس لینا چاہیے۔ نیب نے سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ اور منتخب وزیرِ اعظم کو چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ کھڑا کر دیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کیس میں 27 لاکھ کا معاملہ ہے اور نیب اس کو لے کر بیٹھ گیا ہے۔ نیب وزیرِ اعظم سے معافی مانگے۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ نیب وزیرِ اعظم سے معافی مانگے۔ وزیرِ اعظم کے خلاف کیس توازن کے لیے بنایا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا آصف زرداری کے بعد کسی اور کی باری ہے، اس لیے خورشید شاہ پریشان ہیں۔ عوام کو لوٹنے والے عوام سے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، احتساب پر چیخیں آسمان پر جا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا ایک نجی چینل کی علیمہ خان پر اسٹوری صحافتی بد دیانتی ہے، علیمہ خان اور فیصل واوڈا نے اپنی جائیدادیں ڈکلیئر کی ہوئی تھیں۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ احتساب کڑا ہونا چاہیے، سب کا ہونا چاہیے، اور سب کے لیے ہونا چاہیے۔ ہم کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں، احتساب ہمارے منشور کا حصہ ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).