ہانگ کانگ کی ہوائی کمپنی کیتھے پیسفک نے غلطی سے دس گنا کم قیمت پر ٹکٹ فروخت کر دیے


کیتھی پیسفک

ہانگ کانگ کی ہوائی کمپنی کیتھے پیسِفک سے سفر کرنے والے مسافر اس وقت بڑی خوش گوار حیرت سے دوچار ہو گئے جب انھوں نے دیکھا کہ کمپنی کی ویب سائٹ پر کرایہ غلطی سے تقریباً دس گنا کم دکھایا جا رہا ہے۔

عام طور پر کیتھے پیسفک کا ہانگ کانگ سے پرتگال کے سفر کا فرسٹ کلاس ٹکٹ 16 ہزار ڈالر ہوتا ہے، لیکن اس دن یہ مسافروں کو ڈیڑھ ہزار ڈالر میں مل گیا۔

کمپنی نے کہا ہے کہ جن مسافروں نے ٹکٹ خرید لیے ہیں ان سے اضافی پیسے نہیں لیے جائیں گے تاہم اس نے اب یہ غلطی درست کر لی ہے اور کہا ہے کہ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ کم قیمت ٹکٹ اتوار کو اچانک کمپنی کی ویب سائٹ پر ظاہر ہو گئے تھے۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا: ‘ہم اس واقعے کا داخلی اور خارجہ طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔ جن مسافروں نے یہ ٹکٹ خریدے ہیں ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔’

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کیتھے پیسفک نے اس طرح کی غلطی کی ہو۔ دو ہفتے قبل بعض خوش قسمت مسافروں کو ہانگ کانگ سے نیویارک کا دوطرفہ فرسٹ کلاس کا ٹکٹ اکانومی کی قیمت یعنی 675 ڈالر میں پڑا، حالانکہ عام طور پر اس کی قیمت 16 ہزار ڈالر ہوتی ہے۔

اسی طرح کا واقعہ 2014 میں یونائیٹڈ ایئر لائن کے ساتھ بھی پیش آیا تھا۔ تاہم اس نے غلطی سے جاری ہونے والے سو ڈالر سے کم مالیت کے ٹکٹ منسوخ کر دیے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp