نیروبی کے فائیو سٹار ہوٹل پر شدت پسندوں کا حملہ


कीनिया में हमला

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک پر تعیش ہوٹل پر شدت پسندوں کے حملے میں خدشہ ہے کہ متعد افراد مارے گئے ہیں۔

شہر کے مغربی علاقے میں واقع اس ہوٹل میں دو دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آواز سنئی گئی۔ کچھ اطلاعات کے مطابق، اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور بہت سے زخمی ہوگئے ہیں۔

شہر کے اس حصے میں نہ صرف ہوٹل بلکہ کے کی دفاتر بھی ہیں۔

اگرچہ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انھوں نے عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تاہم کئی مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے دوست اور رشتہ دار ابھی بھی عمارت کے اندر پھنسحے ہوئے ہیں۔

صومالیہ کے انتہا پسند گروپ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ تاہم، گروپ نے اس کے علاوہ کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

اسی بارے میں

’صومالیہ میں ہوٹل پر الشباب کا حملہ‘، متعدد ہلاک

صومالیہ: دھماکے میں سکول کی عمارت منہدم

پولیس کے مطابق، ہتھیاروں کے ساتھ مسلح چار افراد ہوٹل میں داخل ہوئے۔ بعض عینی شاہدین نے کہا کہ انہوں نے چار افراد کی لاشیں دیکھی ہیں۔

سکیورٹی فورسز لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو خون میں لت پت بھی دیکھا گیا ہے۔ مقامی وقت میں حملہ 3 بجے شروع ہوا۔

پاس کی عمارت میں کام کرنے والی ایک خاتون نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا، ’میں نے گولیاں چلنے کی آواز سنی، پھر ہاتھ اوپر اٹھائے لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا، کچھ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بینک میں گھس رہے تھے۔‘

घायल लोग

دھماکوں کی آواز بھی سنی جا رہی تھی اور دھواں بھی اٹھ رہا تھا۔ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ لگی ہوئی تھی۔

जलते हुए वाहन

موقع پر موجود بی بی سی کے نمائندے سے ایک پولیس افسر نے کہا، ’حالات اچھے نہیں ہیں، لوگ مر رہے ہیں۔‘

کینیا کے پولیس سربراہ جوزف بوينیٹ نے صحافیوں سے کہا، ’مسلح حملہ آور ہوٹل میں گھس گئے ہیں۔ خاص فوجی طاقت انہیں باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

اس فائیو اسٹار ہوٹل میں 101 کمرے ہیں۔ شہر کے کاروباری مرکز کے قریب واقع اس ہوٹل میں سپا اور بہت سے ریستوران ہیں۔

حملے میں پھنسے رون جینو نے ٹویٹ کیا، ’اگر میں مارا گیا تو خدا کو محبت کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ میں جنت میں رہوں گا۔ براہ مہربانی میرے خاندان سے کہیں کہ میں نے ان سے بہت محبت کرتا ہوں، کالب، مارک اور کیرول میں تمہیں بہت محبت۔‘

رون نے مزید کہا، ’ہم اب بھی باتھ روم میں پھنسے ہیں اور عمارت میں گولیاں چل رہی ہیں، ہمارے لیے دعا کریں۔‘

حالیہ برسوں میں کینیا میں کئی اہم شدت پسند حملے کیے گئے۔ کینیا صومالیہ میں حکومت کی مدد کرنے والے علاقائی اتحاد کا حصہ ہے جو الشباب کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32556 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp