پی آئی اے کے لئے سورہ یاسین پڑھنے کا وقت تھا، پڑھوا قصیدہ بردہ شریف دیا


اس خبر کے ساتھ ہی کہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ائیر مارشل ارشد ملک نے دوران پرواز ہلکی موسیقی کی بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کا حکم جاری کیا ہے، ٹویٹر پر دلچسپ رد عمل سامنے آنے لگا ہے۔

جیرا بلیڈ نے “مستقبل قریب” کے عنوان سے مندرجہ ذیل تصویر پوسٹ کی جس میں پی آئی اے کے ایک جہاز کو سبز ٹوپی پہنے پرواز کرتے دکھایا گیا ہے۔

عدیل احسن نے لکھا
“قومی ایئرلائن میں موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھاجائے گا۔ انتظامیہ نے ہدایت پرعملدرآمد شروع کرادیا”

میورک علی کا کہنا ہے
“‏پی آئی اے نے مسافروں کی حفاظت کے لیے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اعلان کے مطابق جہاز میں چڑھنے سے پہلے گیارہ بار درود شریف اور اترنے کو بعد گیارہ بار درود شریف پڑھنا لازم۔ جہاز میں جوتوں سمت داخلے پر پابندی ہو گی۔ دوران سفر مولانا طارق جمیل کے خطبات سنانے کا بھی اہتمام ہو گا”

سید رضا علی شاہ کہتے ہیں
“‏پی آئی اے کے زوال کا پتہ لگ گیا.انکے پروازوں میں موسیقی سنائی جاتی تھی.جس پر پابندی لگادی گئی.اب پی آئی اے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کریگی.”

میورک علی کا کہنا ہے
“پی آئی اے کے سربراہ کے مطابق جہاز میں جنت سا ماحول بنانے کے لیے مسافروں کی میزبانی حوریں کریں گی۔”

ترسیم نے لکھا
“خبر ہیکہ قومی ایئرلائن میں موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھاجائے گا۔ انتظامیہ نے ہدایت پرعملدرآمد شروع کرادیا۔
یہ تو پی آئی اے کیلئے سورۂ یس پڑھنے کاوقت تھا اور آپنے قصیدۂ بردہ شریف پڑھوادیا!”

عطیہ زاہد کا کہنا ہے
“پی آئی اے کی پروازوں میں موسیقی نہیں قصیدہ بردہ شریف سنا جائے گا۔۔۔ بہت اچھی بات ہے ۔۔۔لیکن پی آئی اے کے طیاروں کے انجنز بھی چیک کر لینا ۔۔۔ اللہ معاف کرے جو PIA کے حالات ہیں پتا کچھ نہیں ہوتا”

محسن عباسی کہتے ہیں
‏جہاز میں سیفٹی معلومات کی کتاب کی جگہ “موت کا منظر” رکھی جائے گی۔

https://twitter.com/MM_Abbaci/status/1085480150890893313


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).