کیا خواجہ آصف نے حلالہ کر لیا ہے؟ صحافی ارشاد بھٹی کا دلچسپ سوال


پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں ممکنہ اتحاد کے حوالے سے مخالف تجزیہ کار دونوں جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

معروف صحافی ارشاد بھٹی نے سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کو انہی کا پرانا ٹوئیٹ یا د دلایا ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان، آصف زرداری سے تعلقات قائم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے حلالہ کروائیں گے ۔

ایک اور ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ،آصف زرداری تک پہنچنے کے لیے ڈبل ٹرپل حلالہ کروائیں گے لیکن پہنچ ضرور جائیں گے۔۔

ان کے مذکورہ دونوں ٹویٹ پوسٹ کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے خواجہ آصف سے پوچھا کہ آج جب مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملا لیا ہے تو کیا خواجہ آصف نے حلالہ کر لیا ہے؟

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).