پسنی صفائی مہم


 میر عبدالغفور کلمتی ویلفئیر ٹرسٹ اور وائس آف گوادرسوشل فورم کی جانب سے پسنی کے ساحل کے قریب جمع کچرے کو ٹھکانہ لگا کر صفائی مہم کا افتتاح۔ بھاری مشنیری کے ذریعے کچرے کو ایک جگہ اکٹھا کرکے ڈیپمنگ کرنے کا کام شروع۔ اس موقع پر میر عبدالغفور کلمتئی ویلفئیر ٹرسٹ کے چیرمین اور گوادر کے معروف سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی نے پسنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ساحل کے باسی ہیں اور ساحل ہماری پہچان ہے۔

بلدیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہر کی صفائی پر توجہ دے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں ساحل کو خوبصورت بناکر سیاحت کو فروغ دیا جاتا ہے جبکہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں سے ساحل کو کچرا دان بنارہے ہیں۔ اس موقع پر چیف افسر میونسپل کمیٹی پسنی مندوست بلوچ، تحصیلدار اورماڑہ اعظم گچکی، رسالدار لیویز میجر سلام احمد، وائس آف گوادر سوشل فورم کے اے بی دشتی، گوادر پورٹ اتھارٹی سوشل سیکٹر کے جمیل قاسم، پسنی پریس کلب کے صدر ساجد نور، رائٹر اور مصنف ظریف بلوچ اور دیگر موجود تھے۔

میر ارشد کلمتی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ساحل ایک پکنک پوائنٹ ہے، مگر کچرے کی ڈھیر میں تبدیل ہونے کی وجہ سے نہ صرف سیاحتی رونقیں ماند پڑگئے ہیں بلکہ بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ عوام، بلدیہ اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے پسنی شہر کو ایک صاف ستھرا شہر بنائیں گے اور بہت جلد پسنی میں ہفتہ وار صفائی مہم شروع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گوادر شہر کے صفائی کے لئے پندرہ روزہ صفائی مہم پہلے سے شروع کی ہے۔

گوادر صفائی مہم میں پاک آرمی، بلدیہ، جی پی اے، جی ڈی اے اور دیگر اسٹیک ہولڈر کے تعاون سے شہر کے گندگی کوٹھکانے لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسنی کے ساحل کے قریب کچرے کو صاف کرکے ساحل کی خوبصورت رونق کو بحال کیا جائے گا۔ شہر کے صفائی کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس طرح ہم اپنے گھروں کو صاف کرتے ہیں۔ اسی طرح ہمیں اپنے شہر کے گلیوں اور ساحل کی صفائی پر توجہ دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اس حوالے سے لوگوں میں شعور و آگہی فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی میڈیا کی نشاندہی پر ہم نے پسنی کے ساحل کے قریب کچرے کی ڈھیر کو صاف کرنے کا کام شروع کیاہے۔ میڈیا مسائل کی نشاندہی کرے اور ہم اپنے دستیاب وسائل سے ان کے حل کے لئے اقدامات کریں گے۔ کیونکہ ضلع گوادر ہم سب کا ہے اور ضلع کے ہر علاقے میں صفائی مہم کو پھیلایا جائے گا۔ ایک صحت مند معاشرے کے لئے صاف ستھرا ماحول کا ہونا ضروری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).