”ابھی عمرہ کر کے آئی ہے اور ابھی سے بے غیرتی شروع “ خاتون کے ریمارکس پر اداکارہ عینی جعفری کا ردعمل


 

اداکارہ عینی جعفری نے انسٹاگرام پر اپنی کزن کو سالگرہ کی مبارکباد دی تو مہوش نور نامی خاتون نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ” ابھی عمرہ کرکے آئی ہے اور ابھی سے بے غیرتی شروع “۔ خیال رہے کہ اداکارہ عینی جعفری رحمان کچھ روز پہلے عمرہ کرکے واپس آئی ہیں۔

خاتون کی جانب سے سخت الفاظ میں تنقید پر اداکارہ نے بھی اسے منہ توڑ جواب دیا ۔ عینی جعفری نے کہا کہ وہ آیت دکھائیں جس میں کہا گیا ہو کہ آپ عمرہ کرنے کے بعد مسکرا نہیں سکتے۔ جب آپ یہ کام کرلیں تو خود پر مہربانی کریں اور مجھے انسٹاگرام پر ان فالو کردیں۔ عینی جعفری کی جانب سے یہ جواب دیا گیا تو خاتون نے نہ صرف اپنا تبصرہ ڈیلیٹ کردیا بلکہ اپنا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ہی بند کر دیا۔

عینی جعفری نے ایک تفصیلی پوسٹ میں کہا کہ وہ عمومی طور پر اس طرح کے ٹرولز پر توجہ نہیں دیتیں لیکن اس کمنٹ نے انہیں ردعمل دینے پر مجبور کیا۔ اداکارہ نے اپنے فالوورز سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر ان میں سے بھی کوئی مسکرانے کو بے غیرتی سمجھتا ہے تو برائے مہربانی خود ہی انہیں ان فالو کر دے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).