معروف گلوکارہ ریحانا نے اپنے باپ ہی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا


معروف گلوکارہ ریحانا نے اپنے فیملی نام کو بطور برانڈ استعمال کرنے پر اپنے باپ کے خلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق جزائر غرب الہند کے ملک بارباڈوس میں پیدا ہوانے والی 30 سالہ گلوکارہ کا پورا نام روبائن ریحانا فینٹی ہے۔ اس کے والد نے 2017ء میں فینٹی انٹرٹینمنٹ کے نام سے ایک کمپنی بنائی جس پر اب ریحانا نے لاس اینجلس کی ایک فیڈرل کورٹ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

مقدمے میں ریحانا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ’’میں 2012ء سے اپنے فیملی نام ’فینٹی‘ کو اپنے کاسمیٹکس برانڈ اور دیگر کاروبار کے لیے استعمال کر رہی ہوں اور اس نام سے میرے برانڈز دنیا بھر میں معروف ہیں۔ چنانچہ اب میرے والد اس نام کو استعمال نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ میرے والد نے فینٹی انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے یہ جھوٹ بھی بولا کہ میں بھی اس کمپنی سے وابستہ ہوں۔‘‘

گلوکارہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کے والد رونالڈ فینٹی کو یہ نام استعمال کرنے سے روکا جائے اور اس سے گلو کارہ کی ساکھ کو جو نقصان پہنچا ہے اس پر رونالڈ کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).