فضائی میزبانوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کرنے والا گینگ


فضائی عملہ

آسٹریلین فیڈیرل پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر ٹیس والش نے بتایا کہ فضائی عملے کو’ڈرگز کوریر’ کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔

آسٹریلوی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ کے ایک ایسے گینگ کو پکڑا ہے جو کہ مبینہ طور پر ڈرگز کی سمگلنگ کے لیے فضائی میزبانوں کو استعمال کرتا آیا ہے۔

ملک کے وفاقی تحقیقاتی ادارے آسٹریلین فیڈیرل پولیس کے مطابق میلبرن میں موجود یہ ویتنامی گینگ گزشتہ پانچ سال سے ان کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ابھی تک آٹھ لوگوں کو ان الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک میلنڈو ائیر نامی ائیرلائن کا ملازم ہے۔ اس کا شمار ملائشیا کی چھوٹی ائیرلائنوں میں ہوتا ہے اور انھوں نے اپنے ملازم کی گرفتاری پر ابھی تک کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔

جن لوگوں پر اس جرم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے ان میں چار مرد اور چار عورتیں شامل ہیں۔ ان کے عمریں 26 سے 48 سال کے درمیان ہیں۔ ان سب پر منشیات سمگلنگ کا الزام ہے۔ پولیس نے ملزمان کی شہریت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی۔

آسٹریلین بارڈر فورس کے ایک اہلکار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایئرلاین کا عملہ قانون کے سے بالاتر نہیں،ان پر بھی وہ قوانین لاگو ہوتے ہیں جو سب کے لیے بنائے گئے ہیں۔

گرفتار کیے گئے آٹھ لوگوں کو مئی میں میلبرن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آسٹریلین فیڈیرل پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر ٹیس والش نے بتایا کہ فضائی عملے کو’ڈرگز کوریر’ کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔

‘ یہ لوگ زیاتہ تر میلبرن اور سڈنی کے راستے آسٹریلیا میں داخل ہورہے تھے۔

میلینڈو ائیر کا شمار ملائشیا کی چھوٹی ائیرلائنوں میں ہوتا ہے۔ اس نے اپنی سروس 2013 میں شروع کی اور ان کا بیس کوالا لمپور ہے۔

میلینڈو ائیر اپنے صارفین کو ایک ہفتے کے اندر چالیس ممالک میں آٹھ سو سے زیادہ پروازوں کی سروس فرہام کرتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp