مشرف کے بند اکاونٹس سے رقم کیسے نکلی؟


 

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے بند اکائونٹس سے رقم کی منتقلی پر سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سوالات اٹھائے ہیں۔

احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں پرویز مشرف کے بند اکائونٹس سے رقم کی منتقلی کے معاملے پر نقطہ اعتراض میں وضاحت مانگ لی۔ قومی اسملی کے اجلاس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پرویز مشرف کے بند اکاوئنٹس سے پیسے کیسے نکل گئے؟

انہوں نے وزیر خزانہ سے فوری وضاحت دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کیا مشرف کے لئے الگ اور عوام کے لئے الگ قانون ہے؟

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).