عمران خان کے اتحادی بھی فواد چوہدری کو فسادی کہتے ہیں: سعید غنی


وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اب تو عمران خان کے اتحادی بھی فواد چوہدری کو فسادی کہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر خواہشیں گھوڑے بن جاتیں تو فواد چوہدری جیسے احمق سواری کرتے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی خواہش بلی کے خواب میں چھیچھڑے نظر آنے جیسی ہے۔ عمران خان کا سیاسی سورج غروب ہو رہا ہے اس لیے فواد چوہدری نیا آقا تلاش کریں اور اپنی نوکری کی فکر کریں۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ دورہ سندھ کر کے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کے جانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اگر پیپلز پارٹی نے خود مراد علی شاہ کو نہیں ہٹایا تو وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ غبارے سے ہوا کب نکالنی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).