قاہرہ میں ریت کے طوفان سے فضا نارنجی ہو گئی


قاہرہ

قاہرہ میں دریائے نیل کے قریب ایک شخص ریت کے طوفان سے بچنے کے لیے اپنے چہرے کو ڈھانپے ہوئے ہیں

مصر کے دارالحکومت قاہرہ پر منڈلاتے نارنجی بادلوں اور گردآلود ہواؤں کی وجہ سے لوگ عمارتوں میں چھپ کر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کئی بندر گاہیں بند کر دی گئی ہیں اور قاہرہ ایئر پورٹ کے حکام نے کہا ہے کہ ریت کے طوفان کے باعث پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

مصر کی وزارت صحت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ سانس کے مسائل سے بچنے کے لیے اپنے گھروں سے تب تک باہر نہ نکلیں جب تک طوفان گزر نہیں جاتا۔

قاہرہ

ریت کے طوفان سے بچنے کے لیے بعض سرجیکل ماسک کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ دیگر جیکٹس اور کوٹ میں خود کو چھپائے ہوئے ہیں
قاہرہ

گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اندر اور باہر جانے والی سڑکوں پر بہت کم دکھائی دے رہا ہے
قاہرہ

ریت کے طوفان کے دوران ایک پولیس سپیڈ بوٹ دریائے نیل میں چکر لگا رہی ہے
قاہرہ

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’ہوا کا رنگ تبدیل ہو رہا ہے، یہ کسی طرح کی دھند ہے‘

کچھ افراد نے طوفان کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

https://twitter.com/joey_shea/status/1085554119455240192


https://twitter.com/Mohamed_Wells/status/1085644112714518528


https://twitter.com/ibnubashir4/status/1085534413683916808


https://twitter.com/MadaMasr/status/1085569871428157440


آپ یہ تصاویر بھی دیکھ سکتے ہیں

یورپ میں برف کے خوبصورت مناظر لیکن زندگی مفلوج

برف کی چادر میں لپٹے دلفریب مناظر

3500 سال پرانے اہرام مصر کے خزانوں کی نمائش


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32504 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp