انگلینڈ: کینسر سے بچ جانے والے نوجوانوں میں اضافہ


انگلینڈ میں ایک رپورٹ کے مطابق ہڈیوں اور خون کے کینسر کے شکار نوجوانوں میں صحتیاب ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ’ٹین ایج کینسر ٹرسٹ‘ اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ کم آمدنی والے علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کے ان بیماریوں سے بج جانے کے امکانات کم ہیں۔

مزید پڑھیے:

بالی وُڈ اور کینسر

ریو وائرس تھیراپی کے ذریعے کینسر کا علاج ممکن

’آخری قہقہہ ہمارا ہی ہو گا’

رپورٹ میں سن 2001 اور 2015 کے دوران 13 سے 24 سال افراد کے بارے میں اعداد و شمار اکٹھے کیے گئے۔ کینسر نوجوانوں میں کم ہوتا ہے اور 13 سے 24 سال کی عمر کے افراد میں کینسر کے مریضوں کی تعداد کینسر کے مریضوں کی کل تعداد کے ایک فیصد سے بھی کم ہوتا ہے۔

اس حساب سے 2013 سے 2015 کے اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ میں ہر سال 2397 نوجوانوں میں کینسر ہوتا ہے۔ اس تعداد کا بڑا حصہ 19 سے 24 سال کے درمیان ہے۔

ایگی کسیکا کی کہانی

ایگی کو بیس سال کی عمر میں معلبوم ہوا ہے کہ انہیں کینسر ہے۔ وہپ اس وقت ناٹنگھم میں دوسرے سال کی طالبہ تھیں۔ شروع شروع میں انہیں تھکان محسوس ہوتی تھی لیکن ان کا خیال تھا کہ اس کی وجہ امتحانوں کا دباؤ ہے۔

انہیں امتحانوں سے دو ہفتےہ قبل بیماری کا پتہ چلا لیکن انہوں نے اپنا کام جاری رکھا اور وقت پر امتحان دیے۔ فرق صرف یہ تھا وہ امتحانی مرکز جانے کی بجائے اکیلے بیٹھیں تھیں کیونکہ انہیں کمزبوری کی وجہ سے دوسروں سے بیماری لگنے کا خطرہ تھا۔

ان کا چھ مہینے تک علاج جاری رہا جس کے بعد وہ ایک سال کے لیے ہسپانیہ چلی گئیں۔

ایگی کہتی ہیں کہ بیماری سے واپسی کا سفر مشکل تھا لیکن خاندان والوں، دوستوں اور ڈاکٹروں کی مدد نے ان کا دھیان تصویر کے روشن رخ کی طرف رکھا۔ اس بات کو پانچ برس ہو گئے ہیں اور اب وہ ایک مینیجمنٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2001 سے 2005 اور 2007 سے 2011 کے درمیان جتنے نوجوانوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی ان میں لڑکیوں میں صحتیابی کی شرح 83 سے 87 فیصد تک چلی گئی اور لڑکوں میں 80 سے 84 فیصد تک۔

رپورٹ کے مطابق اسی مدت کے دوران خون سے سرطان سے سحتیابی کی شرح 61 فیصد سے 71 فیصد ہو گئی۔

’زیادہ محت کی ضرورت‘

’ٹِین ایج کینسر ٹرسٹ‘ کی چیف ایگزیکیٹیو کیٹ کولنز نے کہا کہ علاج میں اس بہتری کی ایک وجہ ان نوجوانوں کو ایک علیحدہ گروپ تسلیم کرنا اور نئے علاج کی دریافت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریض نوجوانوں کی بڑھتی ہو شرح کی وجہ سے اس میدان میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp