تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلافات نمایاں ہو گئے


تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلافات نمایاں ہو گئے۔ ق لیگ مونس الٰہی کو وزیر نہ بنانے پر ناخوش ہے۔ پنجاب کی مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) میں اختلافات مسلم لیگ (ق) کے وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کے استعفے سے نمایاں ہو گئے ہیں۔

دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان احتساب اور دیگر سیاسی و انتظامی امور کے حوالے سے اختلافات کی خبریں گزشتہ تین ہفتوں سے پارلیمانی ایوانوں میں گردش کر رہی ہیں۔ ان کی ابتدا چودھری خاندان کی رہائش گاہ پر چودھری پرویز الہٰی اور طارق بشیر چیمہ کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ویڈیو لیکس سے منظر عام پر آنے سے ہوئی ۔

(رپورٹ: مقصود اعوان – بشکریہ روز نامہ جنگ)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).