جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ شاداب کے نام


شاداب خان

پاکستان کے شاداب خان نے پہلی وکٹ خاصل کی

پاکستان آج جنوبی افریقہ کے دورہ کا پہلا ون ڈے میچ پورٹ الیزبتھ میں کھیل رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے 23 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر جنوبی افریقہ 106 رنز بنا چکا ہے۔ اوپنر آر آر ہینڈرکس 45 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

تفصیلی سکور کارڈ

کیا سرفراز کی ٹیم ڈوپلیسی الیون سے بہتر ہے؟

جنوبی افریقہ کے خلاف اس ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد (کپتان)، شاداب خان، اماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ہاشم آملہ، رضا ہینڈرکس، راسی وین ڈار ڈوسن، فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ڈیوڈ ملر، آنڈیلے فیلوکوایو، ہائنرخ کلاسن، کیگیسا ربادا، ڈوئین پریٹورئیس، ڈوئین اولیوئیر اور عمران طاہر شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32538 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp