حب میں ٹریفک حادثہ: 27 افراد زندہ جل کر ہلاک


بلوچستان میں حب بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ بیلا کراس کے مقام پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی، جس سے کوچ اور ٹرک میں آگ لگ گئی، بدقسمت بس میں ڈرائیور، کنڈیکٹر اور33  مسافر سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

حادثہ میں زخمی ہونے والے 4 افراد سول اسپتال کراچی اور 2 بیلہ کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

بعض مسافروں نے شعلوں بھری بس سے کود کر جان بچائی ،حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور کلینر سمیت دو درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے بعد دونوں میں تیزی سے آگ کیسے بھڑک اٹھی۔ بتاہا گیا ہے کہ ٹرک میں اسمگل شدہ ایرانی پٹرول اور ڈیزل کے ڈرم رکھے تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).