آئرلینڈ میں درد سے چھٹکارا پانے کے لیے اس شخص کو مادہ منویہ کے انجکشن کی ضرورت کیوں پیش آئی؟


خود کو مادہ منویہ اک انجیکشن لگانے والا شخص
ڈاکٹرز اس مریض کو دیکھ کر حیران تھے جو خود کو اپنے مادہ منویہ کا انجیکشن لگا رہا تھا

اسے گھر پر دہرانے کی کوشش نہ کریں!

انٹرنیٹ کے کچھ حصوں پر مادہ منویہ کے افزائش نسل کے علاوہ مختلف فوائد پر بات ہو رہی ہوتی ہے اور لوگ اکثر بغیر کسی ماہر سے رائے لیے انہیں استعمال کر ڈالتے ہیں۔ آئرلینڈ کے ڈاکٹروں کے پاس ایک ایسا معاملہ آیا جیسا انھوں نے پہلے نہ کبھی سنا نہ دیکھا ۔

آئرش میڈیکل جرنل نامی رسالے میں شائع ایک رپورٹ میں آئرلینڈ کے ایڈیلیڈ اینڈ میتھ ہسپتال کی ڈاکٹر لیزا ڈیون نے بتایا کہ ان کے پاس ایک ایسا مریض آیا جسے پیٹھ کے نچلے حصے میں شدید درد کی شکایت تھی۔ مریض نے بتایا کہ اسے کئی ہفتوں سے یہ شکایت ہے جو کہ بھاری وزن اٹھانے کے بعد بڑھ گئی۔ مریض کے معائنے کے دوران ڈاکٹر نے مریض کی دائیں بازو پر ابھار دیکھا۔ وجہ پوچھنے پر مریض نے بتایا کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ سے وہ ہر مہینے اپنے مادہ منویہ کا انجیکشن خود kو لگاتا رہا ہے۔

مادہ منویہ کا انجیکشن خود کو لگانے والا شخص
متاثر شخص پیٹھ کے نچلے حصہ میں شدید درد سے پریشان تھا

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ گیسولین، پارہ، کویلہ یا ایسڈ جیسی چیزوں کے انجیکشن خودکشی کے لیے لگاتے ہیں۔ ڈاکٹر حیران تھے کہ یہ شخص مادہ منویہ کا انجکشن لگا کر کیا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ خون کی رگوں میں مادہ منویہ کا انجیکشن لگانے کا پہلا واقعہ تھا۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اس معاملے سے یہ سبق حاصل کیا جا سکتا ہے کہ بغیر جانے بوجھے کسی بھی چیز کا انجیکشن لگانا جسم کو کیسے نقصان پہنچا سکتا ہے۔

مریض کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ہسپتال میں چند روز علاج کے بعد جب وہ بہتر محسوس کرنے لگا تو گھر چلا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32503 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp