پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ڈربن میں ڈوپلیسی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


امام الحق

امام الحق پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹاپ سکورر رہے تھے

ڈربن میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ون ڈے سیریز سے قبل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔

تفصیلی سکور کارڈ

ٹاس جیتنے کے بعد جنوی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ’پہلے میچ میں ہم نے بہترین کارکردگی نہیں دکھائی لیکن ہم گیند اچھے طریقے سے اندر لائے تھے۔ ایسے برے دنوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ آپ ان سے سیکھتے ہیں۔‘

پاکستان اور جنوبی افریقہ نے اس میچ کے لیے ان ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پورٹ الزبتھ میں مدِمقابل آئی تھی۔

میزبان ٹیم کو اس میچ کے لیے بھی اپنے ریگولر وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک اور تجربہ کار فاسٹ بولر ڈیل سٹین کی خدمات حاصل نہیں اور اس نے ڈووین پریٹوریئس اور عمران طاہر کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو جگہ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

’محمد حفیظ جیت گئے، ہاشم آملہ ہار گئے‘

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

کیا سرفراز کی ٹیم ڈوپلیسی الیون سے بہتر ہے؟

پاکستانی ٹیم کو عثمان شنواری اور عماد وسیم کی جگہ شاہین آفریدی اور حسین طلعت یہ میچ کھیلیں گے۔

حفیظ اور شعیب ملک

دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ ڈربن میں 2013 میں ہی مدِمقابل آئی تھیں اور اس ٹیم کے صرف دو ارکان محمد حفیظ اور شعیب ملک ہی موجودہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں

پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے امام الحق اور محمد حفیظ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ ڈربن کے کنگز میڈ میدان پر جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین پانچ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے تین پاکستان نے جیتے ہیں۔

دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ یہاں 2013 میں ہی مدِمقابل آئی تھیں اور اس ٹیم کے صرف دو ارکان محمد حفیظ اور شعیب ملک ہی موجودہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32494 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp