سانحہ ساہیوال: مقتول ذیشان کی دہشت گرد عثمان ہارون کے ساتھ سیلفی مل گئی


ساہیوال واقعے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور ذیشان کے حوالے سے نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فیصل آباد میں مارے گئے دہشت گرد کے ساتھ سیلفی موجود ہے۔

نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ سانحہ ساہیوال میں مقتول فیملی کے زیر استعمال گاڑی فیصل آباد میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد عدیل حفیظ کی ملکیت تھی ۔ عدیل نے یہ گاڑی آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے 9 مئی 2018 کو خریدی۔ ذرائع نے بتایا کہ گاڑی ثاقب محمد نامی شخص سے 6 لاکھ 80 ہزار روپے میں خریدی گئی تھی اور کچھ عرصے سے ذیشان جاوید کے استعمال میں تھی۔

خیال رہے کہ جس وقت سانحہ ساہیوال پیش آیا اس وقت گاڑی ذیشان چلا رہا تھا جسے حکومت دہشتگرد قرار دے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں دہشت گرد عدیل حفیظ کے ساتھ عثمان ہارون نامی دہشت گرد بھی مارا گیا تھا اور ذیشان کے فون سے اس کی دہشت گرد عثمان کے ساتھ سیلفی بھی حاصل کر لی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).