آج منی بجٹ میں کیا مہنگا ہو گا اور کیا سستا؟


ذرائع کے مطابق حکومت آج منی بجٹ میں پانچ سالہ ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا اعلان کرے گی۔ چارسلیبز پر کسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد کمی کی تجویز منی بجٹ کا حصہ ہے۔ 150 اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ لگژری گاڑیوں کی درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی میں 10فیصد اضافہ اوراسمارٹ موبائلز پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ میں شامل اشیا میں الیکٹرانکس ، انجینئرنگ، کیمیکلز شامل ہیں۔ جن اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی 6 فیصد تھی اسے 5 فیصد کر دیا جائے گا۔ جن اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی 18 فیصد ہے اسے 19 اور 16 فیصد والی کو 15 فیصد کر دیا جائے گا جبکہ ایس ایم ایز (چھوٹے اور درمیانے درجے کع کاروبار) کو بہترین کاروباری ماحول مہیا کرنے کیلئے سہولیات دی جائیں گی۔

منی بجٹ میں سستے گھروں کی تعمیر، زرعی شعبہ کی صنعت کیلئے مراعات اور چھوٹے کاروباروں کو وسعت دینے کیلئے بھی مراعات کا اعلان متوقع ہے۔ سیکورٹیز کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح اعشاریہ صفر ایک فیصد سے بڑھا کر دوگنا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سی پیک کے منصوبوں کے سامان کو ٹیکس کی چھو ٹ دینے کی تجویز بھی منی بجٹ کا حصہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).