ٹوئٹر پر ایران پر تنقید کے بعد اسرائیل پر تابڑ توڑ ’میم‘ حملے


بنیامن نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے پیر کو شام میں ایرانی اہداف پر حملے کرنے کی سرکاری طور پر تصدیق کی تھی۔ اسی دن اسرائیلی فوج کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاوئنٹ سے ایران کو ایک ایسا پیغام بھیجا گیا جس کے جواب میں صارفین نے میمز کی بوچھاڑ کر دی۔

https://twitter.com/IDF/status/1087360814644899841

اسرائیلی ڈیفنس فورس یا آئی ڈی ایف نے اپنی ٹویٹ میں ایک نقشہ دکھایا، جس پر ایک تیر کا نشان شام کی جانب ہے اور اس پہ لکھا ہے ’ایران جہاں ہے‘ اور اس کے ساتھ متعدد تیر ایران کے اپنے رقبے پر لگے ہوئے ہیں جن پر لکھا ہے ’جہاں ایران کو ہونا چاہیے‘۔

اس نقشے کے ساتھ لکھی عبارت میں کہا گیا ہے: ’ایران، لگتا ہے تم بھٹک گئے ہو۔ یہ لو‘۔

بضاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی نے یہ پیغام موبائل پر ڈوڈل کر کے اپنے ’بھٹکے ہوئے‘ ساتھی کو وٹس ایپ کیا ہے تاکہ وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں، لیکن دراصل یہ ایک سنجیدہ تنبیہ تھی کہ ایران شام میں مداخلت بند کرے اور وہاں سے نکل جائے۔

لیکن شاید اسرائیلی فوج کو اس کا اندازہ نہیں تھا کہ انھوں نے ایسا کر کے طبل جنگ بجا دیا اور وہ بھی ایک ایسی جنگ جس میں کسی قسم کی رحم اور رعایت نہیں برتی جاتی اور بدقسمتی سے جنیوا کنونشن میں بھی کوئی شق اس سے بچت نہیں کرواتی: یہ ہے میمز کی جنگ۔

https://twitter.com/brown_johnbrown/status/1087362043827683328

جان براؤن نامی صارف نے جواباً ایک تقشہ پیش کیا جس میں اسرائیلی فوج کی نقل اتارتے ہوئے ایک تیر اسرائیل کے نقشے پر ڈالا، جس کے ساتھ لکھا ہے ’اسرائیل کو جہاں ہونا چاہیے‘ اور اس کے ساتھ متعدد تیر کے نشان فلسطینی آبادی والے علاقوں کی جانب دے کر لکھا: ’اسرائیل جہاں ہے۔‘

https://twitter.com/halelcooljay/status/1087419526411624449

بات مشرقِ وسطہ تک ہی نہ محدود رہی۔ ابراہیم نامی صارف نے ایک ایسا ہی متنازع نقشہ دکھایا جہاں بہت سارے تیر یورپ کے گرد لگے ہیں، جن پر لکھا ہے ’اسرائیلی کہاں سے آئے‘ اور ایک تیر موجودہ اسرائیل کی جانب ہے جس پر لکھا ہے ’وہ جہاں سے آنے کا دعوہ کرتے ہیں۔‘

https://twitter.com/Marcnick03/status/1087447258415722498

ایک اور صارف نے موقعے کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل کے اتحادی امریکہ کو بھی نہ بخشا۔

ان کے شیئر کیے گئے نقشے میں ایک تیر امریکا کی جانب لگا ہوا ہے اور اس پر لکھا ہے ’امریکا کو کہاں ہونا چاہیے‘ اور ڈھیر سارے تیر اندھا دھن دنیا کے نقشے پر اِدھر اُدھر بکھرے ہوئے ہیں جن کے ساتھ لکھا ہوا ہے ’امریکا جہاں ہے۔‘

https://twitter.com/msrl2000/status/1087431989991485440

یہ بین الاقوامی ’میم جنگ‘ جاری تھی کے ایک صارف نے اپنی ذاتی زندگی کی مایوس کن حالت ایسے بیان کی کہ ایک تصویر میں خوبصورت ریزورٹ کا منظر ہے جہاں وہ (اور ہمیں بھی) ہونا چاہیے، جبکہ دوسری تصویر میں ان کی موجودہ صورت حال ہے۔

یہ جنگ ابھی بھی ٹویٹر پر جاری و ساری ہے اور متعدد ممالک اور سیاست دان ان تیروں کی آڑ میں آ چکے ہیں۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32501 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp