’ہم سب ‘کی آمد کا باقاعدہ اعلان


logo sent by a friendاردو کے نمائندہ لکھنے والوں نے مشترکہ طور پر آن لائن اردو اخبار ’ہم سب ‘ کی باقاعدہ اشاعت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ویب سائٹ پر تازہ ترین ملکی اور غیر ملکی خبروں کے علاوہ مقبول ترین تجزیہ کاروں کے کالم ، بلاگ اور فیچرز شائع کیے جائیں گے۔ معیشت اور کھیلوں کی خبروں کے علاوہ انسانی حقوق ، فنون لطیفہ اور تحقیق کے شعبوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔ نگری نگری کے نام سے مختلف شہروں اور قصبوں کی مقامی وقائع نگاری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانی صحافیوں کی بہت بڑی تعداد نے اس ویب سائٹ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ آن لائن ’ہم سب ‘ کی پالیسی انسانی مساوات ، جمہوریت ، انسانی حقوق اور رواداری ہو گی۔ ہر قسم کے خیالات کو اظہار کی آزادی دی جائے گی ۔ کسی مذہبی گروہ ، سیاسی جماعت یا طبقے کی حمایت یا تائید کیے بغیر خبر کی غیر جانب داری اور دلیل پر مبنی تجزیے کو فوقیت دی جائے گی۔
نوے سے زائد اردو صحافیوں نے ’ہم سب ‘ کی قلمی معاونت کا اعلان کیا ہے اور اس جذبے کا اظہار کیا ہے کہ’ ہم سب ‘کو پاکستانی عوام کے بہتر مستقبل، آزادیوں اور حقوق کی جد وجہد کے لیے شفاف اور موثر پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔ ویب سائٹ کو ہم خیال دوستوں نے رضاکارانہ طور پر تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعاون کی بنیاد پر تشکیل دیا ہے ۔ اردو صحافت کے اس منفرد تجربے میں فی الوقت بہت سی خامیاں موجود ہیں۔ ’ہم سب ‘ کی آرا¿ کی روشنی میں ان خامیوں کو دور کیا جائے گا اور اس میں بہتری کا مسلسل عمل جاری رہے گا۔


Comments

FB Login Required - comments

4 thoughts on “’ہم سب ‘کی آمد کا باقاعدہ اعلان

  • 09-01-2016 at 7:13 pm
    Permalink

    ہم سب کا اصل سبب محض دنیا سے بیر نظر آتا ہے، ورنہ آپ بھی اتنے ہی کم ظرف اور نا قدرے ہیں، یہ جھوٹ ہے کہ آپ سب لکھنے والوں کو موقع دیں گے، حقیقت سے تو آپ خود واقف ہیں کہ آپ میں کتنا دم ہے، اپنے خوشامدیوں کو دانشور بنانے کے سوا اور اپنی شہرت سے فائدہ اٹھانے کے سوا آپ اور کیا کر رہے ہیں. رہنے دیں یہ بڑی بڑی باتیں.

  • 09-01-2016 at 7:29 pm
    Permalink

    ہم سب کی آن لائن اشاعت خوش آئند قدم ہے۔۔۔ امید ہے کہ وجاہت مسعود صاحب کی زیرِ نگرانی یہ تمام پاکستانیوں کی موثر آواز بنے کا۔۔۔۔ ہم سب اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔۔۔

  • 09-01-2016 at 9:36 pm
    Permalink

    جناب وجاہت مسعود صاحب پچھلے کچھ عرصہ سے باالعموم اور نائن الیون کے بعد بالخصوص دنیا بھر کے کارپوریٹ میڈیا نے جس انسانی سوچ کو یرغمال بناکر دنیا بھر میں دہشت کا چلن عام کر رکھا ہے ایسے میں پاکستان کے سیٹھ میڈیا نے ریٹنگ اور منافع خوری کے چکر صحافت کے اصولوں اور اخلاقیات کی جس طر ح دھجیاں اڑائی ہیں وہ پاکستان کے کسی بھی باشعور شیری سے ڈھکی چھپی نہں اور پاکستان کا دانشور طبقہ بھی مصلحت کی چادر اوڑھ کر سویا ہوا تھا ایسے وقت پاکستان کے مستند صحافیوں اور نڈر دانشوروں کی طرف سے ہم سب کا آغازایک بہت بڑی کامیابی ہے اور میں ہم سب کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

  • 10-01-2016 at 12:00 pm
    Permalink

    Excellent. Nice to see this effort. my best wishes

Comments are closed.