عبدالستار ایدھی حقوق العباد کا عملی نمونہ تھے


 نسیم ملک

\"naseemایدھی سادگی، عجز و انکساری کے مظہر، رواداری، تحمل برداشت اور صبر و شکر کے مرقع تھے۔

سویڈن (نمائندہ خصوصی) سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما ایمبسڈر آف انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن سیکنڈ نیویا نسیم ملک نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پر اخباری نمایندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن، لاوارثوں کے وارث جناب عبدالستار ایدھی ان گنت یتیموں، بیواؤں، ضرورت مندوں، لاچاروں کو سوگوار اور غمگین چھوڑ کر زمین اوڑھ کر سوگئے۔ (آنا للہ و انا الہ راجعون)۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر دی تھی ان کی زندگی کے واقعات پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ آپ حقوق العباد کی ادائیگی کا عملی نمونہ تھے۔ انہوں نے کہا ایدھی بہادر و جری انسان تھے ساری زندگی ایک خاص طبقہ کی جانب سے تنقید کی زد میں رہے لیکن کفر کی آندھیاں ان کے عزم و ہمت اور استقلال کے چراغ بجھا نہ سکیں اور آپ غیر متزلزل ہو کر نہایت استقامت سے خدمت انسانیت میں مشغول رہے۔ انہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت کرنے والے عظیم رہنما جناب ایدھی سادگی، عجز و انکساری کے مظہر، رواداری، تحمل برداشت اور صبر و شکر کے مرقع تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ایدھی صاحب کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور پاکستانی قوم کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ آمین


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments