قاتلوں اور دہشت گردوں کے لیے دعا


anwersen1انورسین رائے

تو آؤ، ہمیں سزا دو

بار بار قتل کرو

سرآنکھوں پر بٹھاؤ

ہمارے اور ہمارے بچوں کے قاتلوں کو

پتا نہیں کب کب تمھیں ان کی ضرورت پڑے

ہم سے زیادہ حق دار کون ہو گا

کن کی فردِ میں ہیں پیدائش سے پہلے کے جرائم

پُرکھوں کا بوجھ

جو کہتے ہیں: ہمیں بچاؤ

ہمیں بچاؤ، تشریحوں اور مورخوں سے

اگر تم بچا سکتے ہو تو بچاؤ ہمیں پیروکاروں سے

لیکن کیسے نجات دلائیں ہم انھیں مقبروں سے

شرمندہ کرتے پھولوں کی مہک سے

کیسے بچائیں انھیں مسلح محافظوں سے

ان کی تقریروں اور الفاظ سے

جو ہمیں ہم سے جلاوطن کر دیتے ہیں

ہم تو صرف اپنے قاتلوں کے لیے دعا کر سکتے ہیں

کسی دھماکے میں نہ اڑیں ان کے جسم

سرِ عام رو سکیں اُن پر ان کی مائیں

ان کے باپ اور بھائی بھی اٹھا سکیں ان کے جنازے

کوئی تگ و دو نہ کرنی پڑے

ان کے ناموں اور چہروں کے لیے

نہ تو بنیں وہ قاتل

اور نہ ہی بنیں مقتول


Comments

FB Login Required - comments

One thought on “قاتلوں اور دہشت گردوں کے لیے دعا

  • 14-02-2016 at 6:04 am
    Permalink

    محترم بھائی انورسین رائے
    آپ کی اس دعا پر ہم بھی دل کی گہرائی سے آمین کہتے ہیں ۔ اللہ اسے قبول کرے ۔
    کیا خوب دعا مانگی ہے آپ نے:

    ہم تو صرف اپنے قاتلوں کے لیے دعا کر سکتے ہیں

    کسی دھماکے میں نہ اڑیں ان کے جسم

    سرِ عام رو سکیں اُن پر ان کی مائیں

    ان کے باپ اور بھائی بھی اٹھا سکیں ان کے جنازے

    کوئی تگ و دو نہ کرنی پڑے

    ان کے ناموں اور چہروں کے لیے

    نہ تو بنیں وہ قاتل

    اور نہ ہی بنیں مقتول
    ْْْْْْانور بھائی ہمیشہ خوش رہیں ۔ والسلام
    خیر اندیش
    نصر ملک ۔ کوپن ہیگن / ڈنمارک
    http://www.urduhamasr.dk

Comments are closed.