پشاور سکول حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر خالد خراسانی ڈرون حملے میں ہلاک


آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ اے پی ایس اور باچا خان یونیورسٹی پر حملے سمیت متعدد دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب عمر نرے جو خالد خراسانی اور خلیفہ عمر بھی کہلاتا تھا افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے.

افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کر کے اے پی ایس حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر نرے کے مارے جانے کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو اے پی ایس پر حملے کے نتیجے میں 134 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

Comd RSM called #COAS, confirmed death of terrorist Umar Narai alias Khalifa Umar,also alias Khalid Khurasani through drone strike in Afgn

— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) July 13, 2016

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں