لارڈز ٹیسٹ آج سے شروع


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز آج سے لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے۔\"lords\"

لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں سہہ پہر 3 بجے مدمقابل ہوں گی جب کہ انگلش ٹیم اور میڈیا کی نظریں فاسٹ بولر محمد عامر اور لیگ اسپنر یاسر شاہ پر مرکوز ہیں اور برطانوی میڈیا اور شائقین کی بھرپور کوشش ہے کہ محمد عامر کو دباؤ میں لایا جائے۔ اس معاملے میں انگلش کپتان اپنے خوف کا اظہار پہلے ہی کئی متنازع بیانات دے کر کرچکے ہیں جس پر انہیں سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں مصباح الحق، یونس خان، اظہر علی، اسد شفیق، محمد حفیظ، شان مسعود، سمیع اسلم، فاسٹ بولر محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔

جب کہ انگلش اسکواڈ کپتان السٹرکک، الیکس ہیلز، جوئے روٹ، گیری بیلنس، جیمس ونس، جونی بریسٹو، معین علی، کرس ووکس، اسٹارٹ براڈ، جیک بال، اسٹیون فن اور ٹوبی رولینڈ پر مشتمل ہے۔

پاکستانی شائقین لارڈز کے میدان میں محمد عامر کو دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں۔

#ExcitingTimes #LordsTest #EngvsPak #PAKvENG @iamamirofficial #Amir #comeback #Cricket @WahabViki @MHafeez22 pic.twitter.com/66tUeiYcZP

— faizan Ali (@faizanali77) July 14, 2016


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments