سلمان خان کا ریپ بارے بیان بے حسی ہے: انوشکا شرما


سلمان کا ریپ بارے دیا گیا بیان ان کی فلم سلطان کی نمائش کے ساتھ ساتھ  میڈیا میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اب فلم سلطان میں سلمان خان\"anushka\"

 

کی کو-سٹار انوشکا شرما نے بھی اس بحث میں حصہ لیا اور اس تبصرے کو بے حسی پر مبنی قرار دے دیا ہے۔

انوشکا نے اپنے بیان میں کہا کہ سلمان کا تبصرہ بے حسی پر مبنی تھا اور یہ کہ ہمیں نہ صرف میڈیا کے سامنے بلکہ نجی گفتگو میں بھی سوچ کر بولنا چاہئے اور شوبز کی شخصیات کو اس بات کا زیادہ دھیان رکھنا چاہئے۔ انوشکا نے کہا کہ اسی لئے سلمان اس بحث میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انوشکا نے مزید کہا کہ لوگ عام بول چال میں ایسی زبان استعمال کر دیتے ہیں مگر انہیں یہ دھیان رکھنا چاہئے کہ ریپ کا لفظ ایسا نہیں کہ اسے عام بول چال میں استعمال کیا جائے۔ انوشکا نے کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ سلمان اس پر معافی مانگیں گے کہ نہیں کیوں کہ وہ سلمان کو  زیادہ نہیں جانتیں اور ان کا سلمان کے ساتھ رابطہ صرف فلم کے سیٹ تک ہی رہتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments