معروف سماجی رہنما ظفر لنڈ کو قتل کر دیا گیا


کراچی یونیورسٹی کے سابق رہنما اور فعال سماجی کارکن ظفر لنڈ کو آج شام کوٹ ادو میں ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔\"zafar\"

 ڈیرہ غازیخان کی بستی شادن لنڈ سے تعلق رکھنے والے ہنس مکھ، انسان دوست اور انتہائی مستعد ظفر لنڈ گذشتہ کئی برس سے جنوبی پنجاب کے قصبے کوٹ ادو سے \”ہرک\” کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم چلا رہے تھے جو دریائے سندھ کے مچھیروں کے حقوق کے لیے کام کرنے کے علاوہ سرائیکی علاقے کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے کام کرتی ہے۔ اب تک \”وسوں\” کے عنوان سے درجنوں ڈاکومنٹریز بنا کر اس تنظیم کے توسط سے جاری کی جا چکی ہیں۔

 ظفر لنڈ کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا وہ انتہائی خوش اخلاق شخص تھے۔ مگر یاد رہے کہ ان کے اس قتل کو کئی رنگ دیے جا سکتے ہیں جن میں سے ایک رنگ ان کے والدین کا ایک اقلیتی فرقے سے تعلق ہونا بھی بتایا جائے گا جبکہ وہ فرقے اور مذہب کی لڑائی سے بالا تھے۔ وہ اپنے علاقے میں مختلف صنعتی منصوبوں کے باعث بے گھر ہو نے والے افراد کے حقوق کے لئے بھی آواز اٹھا رہے تھے۔

 ان کے قتل پر پاکستان بھر کے جمہوری اور انسان دوست افراد اور تنظیموں کو بے حد صدمہ پہنچا ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس قتل کو انسان اور غریب دوست شخصیت کے قتل کے طور پر دیکھا جائے اور قاتلوں کو جتنی جلدی ممکن ہو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اسی بارے میں: ۔  پاناما کیس؛ اداروں کو کوئی کام نہیں کرنا تو ان کو بند کردیں، سپریم کورٹ


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

2 thoughts on “معروف سماجی رہنما ظفر لنڈ کو قتل کر دیا گیا

  • 15-07-2016 at 3:56 pm
    Permalink

    حالیہ کئی روز سے ڈی ائی خان اور اس پاس کے علاقوں میں ‘اقلیتی فرقہ ‘ کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے . آپ اس قتل کو کیسے فرقہ وارانہ قتل و غارت سے الگ کر سکتے ہیں .

  • 15-07-2016 at 4:22 pm
    Permalink

    ” اقلیتی فرقے سے تعلق ہونا بھی بتایا جائے گا”؟؟؟
    نیوز ڈیسک کو حقائق رپورٹ کرنے چاہیں ، تبصرہ نہیں کرنا چاہیے، اسکے لئے کالم یا بلاگ لکھیں !

Comments are closed.