فرانس کے قومی دن کے موقع پر \”دہشت گرد حملہ\”: درجنوں ہلاک


 \"head\" فرانس کے جنوبی شہر نیس میں قومی دن کی تقریب میں ایک ٹرک نے ہجوم میں گھس کر کم از کم تیس افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے قومی دن کی تقریبات میں آتش بازی کے مظاہرے کے دوران پیش آیا۔ کچھ اطلاعات کے مطابق پولیس اور ٹرک کے اندر بیٹھے ہوئے افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ آتش بازی کے مظاہرے کے اختتام کے دوران پیش آیا۔

میئر اور پولیس حکام نے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ ’حملہ‘ ہوا ہے۔ مقامی صحافیوں کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوع پر ’بہت زیادہ خون اور متعدد افراد زخمی ہیں۔‘

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں