ہم سب کے لکھاریوں کی مقبولیت


\"humsub-300x250\"

جنوری کے اواخر سے لے کر آج تک ’ہم سب‘ کے پڑھنے والوں نے ’ہم سب‘ کے لکھاریوں کی بہت حوصلہ افزائی کی ہے جس کے لیے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ اس عرصے میں عدنان خان کاکڑ کو تین لاکھ ساٹھ ہزار مرتبہ پڑھا گیا ہے، فرنود عالم اور وجاہت مسعود کو ایک لاکھ اسی ہزار بار پڑھا جا چکا ہے، سید مجاہد علی کو ایک لاکھ چھتیس ہزار افراد نے پڑھا ہے، حسنین جمال کو ایک لاکھ سترہ ہزار مرتبہ پڑھا گیا ہے، رامش فاطمہ کو ایک لاکھ آٹھ ہزار مرتبہ پڑھا جا چکا ہے۔

انعام رانا، ذیشان ہاشم،  ظفر اللہ خان  اور وسی بابا بھی ایک لاکھ ریڈر شپ کو تقریباً چھو چکے ہیں۔ ایک دو مزید مضامین کے بعد یہ حضرات بھی لاکھ سوا لاکھ کے ہو جائیں گے۔

بہت اعلی پائے کے خالص علمی انداز میں لکھنے والے جیسا کہ عاصم بخشی اور عثمان قاضی بھی ہزاروں کی ریڈر شپ پانے میں کامیاب رہتے ہیں.

یہ تو وہ مصنف ہیں جو سب سے زیادہ پڑھے گئے ہیں۔ لیکن پیچھے پیچھے ساڑھے چار سو سے زیادہ مصنفین کا جم غفیر یہ شعر پڑھتا ہوا ایک لاکھ کے ہدف کی طرف چلا آ رہا ہے۔

نسیم آج ہی چل کر بتوں سے مل لیجئے
کہ التفات کا عالم رہے رہے نہ رہے

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments