ترکی میں فوجی بغاوت کی غیر مصدقہ اطلاعات


\"آیاترکی میں ایک فوجی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس گروہ کی طرف سے ٹیلی ویژن پر ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ترکی کو ایک ’امن کونسل‘چلا رہی ہے اور ملک میں کرفیو اور مارشل لا لگا دیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں اب ایک نیا آئین نافذ کیا جائے گا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فوجی گروپ کون سا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوج کے کچھ سینیئر حکام کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ صدر رجب اردگان نے کہا ہے کہ وہ ’ایک گروہ کی طرف سے پیدا کی جانے والی شورش‘ پر قابو پا لیں گے۔

ترکی کے وزیرِ اعظم بن علی یلدرم نے فوج کے ’ایک گروپ‘ کی جانب سے ’غیر قانونی اقدام‘ کیے جانے کی مذمت کی ہے۔  انھوں نے کہا کہ اقتدار حکومت ہی کے پاس ہے۔ وزیرِ اعظم نے این ٹی وی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ہوئی ہے۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ’جنھوں نے غیر قانونی کام کیا ہے انھیں بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی‘۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments