چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس شاہ بازیاب: آئی ایس پی آر


\"awais\"چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ اویس شاہ کو سکیورٹی اداروں کی ایک کارروائی کے دوران خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغوا کاروں کے قبضے سے چھڑایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں تین اغوا کار مارے گئے۔

اویس شاہ ایڈووکیٹ گذشتہ ماہ کراچی کے متمول علاقے کلفٹن میں واقع ایک سپر سٹور کے باہر سے اغوا کر لئے گئے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اویس شاہ سکیورٹی اداروں کے پاس خیریت سے ہیں اور انھیں منگل کو ان کے والدین سے ملوا دیا جائے گا۔

جنرل باجوہ نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اویس شاہ کے والد کو فون کر کے انھیں ان کے بیٹے کی بازیابی کی مبارکباد دی۔ جنرل باجوہ کی ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے انٹیلیجنس اور سکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی کو بھی سراہا ہے۔ رینجرز نے اویس شاہ کے بارے میں اطلاع دینے والے کے لیے 25 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر رکھا تھا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments