قندیل ڈرامے کے نو سین اور مغرب


سین \"saleem1

یا اللہ اس محفل میں موجود تمام بے اولادوں کو نرینہ اولاد عطا فرما

سین 2

بیٹے کی شادی کی مبارک ہو، اللہ پتر دے

ھائے بہن کوئی خوش خبری، کچھ ہے تو سہی، اللہ خیر ہی کرے کہیں اپنی بڑی بہن کی طرح یہ بھی صحن بیٹیوں سے نہ بھر دے

خبر اچھی نہیں ہے۔ ھائے اللہ ذرا چنگی طرح چیک کرنا۔ میری مشین بالکل نئی ہے اور تیری بہو میرا کوئی پہلا کیس تو نہیں ہے۔ فی الحال گولیوں سے ہی کام چل جائے گا۔ چلا دو۔

سین 3 (اگر الٹرا ساؤنڈ سے بچ گئی تو)

نصیبوں سڑی ہے تو پچھ پیری ہے۔ ہائے اللہ کتنی بری شروعات ہیں۔

یا اللہ کتنی دعائیں کی تھیں میں نے۔ تیرے خزانے میں کوئی کمی تھی کیا اچھی چیزوں کی۔

سارے صبر کرو۔ اس کے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں۔ اللہ اسی کے بدلے اگلی دفعہ بیٹا دے گا۔

اٹھ کے اپنا کام کاج شروع کرو۔ کون سا کوئی بیٹا جنا ہے تو نے جو نخرے برداشت کریں تیرے۔

ٹیکوں اور قطروں کی کیا ضرورت۔ یہ بیٹیاں بڑی کڑوی بوٹی ہوتی ہیں یہ نہیں مرنے والی

سین 4

سکول کی کیا ضرورت ہے۔ کوئی نوکری تو نہیں کروانی۔

فون مانگتی ہیں اور رقعے لکھتی ہیں۔

گھر اور کھیت کا کام کاج ہی کرنا ہے۔

چاچے کے گھر ہی جانا ہے۔

سین 5

دلہن کی عمر کیا ہے۔ 16 سے کم نہیں لکھ سکتے۔ ٹھیک یاد تو نہیں کوئی دو تین سال ہی کم ہو گی۔ جتنی مرضی لکھ دیں۔

سین 6

کھیت میں اور کون تھا۔ میرے ساتھ ڈرامے مت کرو۔ مجھے ماسٹر کے لڑکے کا پہلے ہی شک تھا۔

بے غیرتی کی زندگی نہیں جی سکتا۔

چار چھ مہینے جیل کی چکی پیس لوں گا۔

پنچائیت بلاؤ۔

جی میرا شک پکا ہے۔ تو پھر ٹھیک ہے۔

پنچائیت کا نام نہ آئے۔

تھوڑا صبر کریں۔ ضمانت ہونے میں چھ آٹھ مہینے تو لگیں گے۔ اب یہ میڈیا اور این جی اوز والے شور کرتے ہیں۔ انتظامیہ اور عدالت کو ذرا احتیاط کرنا پڑتی ہے۔ کیس ختم ہونے میں تو ڈیڑھ دو سال بھی لگ سکتے ہیں پر ہو جائے گا۔

سین 7 (جو غیرت سے بچ گئی تو)

تکلیف زیادہ لمبی ہو گئی ہے دائی اللہ رکھی کو دوسرے گاؤں سے بلانا پڑے گا۔ وہ بڑی تجربہ کار ہے۔

ھائے لڑکی تو بہت چھوٹی ہے۔ پر خیر ہے میرے کول ٹیکے بڑے اچھے ہیں۔ شہر سے لائی ہوں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

بس اللہ دی مرضی اسے طرح سے تھی۔

جی بچہ بھی فوت ہو گیا ہے۔

سین 8 (جو چھوٹی عمر کی زچگی کی موت سے بچ گئی تو)

ہائے آج کچھ زیادہ ہی دیر لگ گئی ہے اس کے تو پہلے ساتوں بچے بڑے آرام سے ہوئے ہیں۔

ہسپتال لے جاؤ۔

نہیں نہیں ہسپتال کی ضرورت ہی نہیں دوسرے گاؤں سے دائی اللہ رکھی کو لے آؤ۔

فکر نہ کرو بی بی بس تم کمزور بہت لگ رہی ہو نا اس لئے مسئلہ ہو رہا ہے۔ یہ ٹیکے بڑے اچھے ہیں، میں شہر سے لائی ہوں۔ اس ٹیکے سے سب ٹھیک ہو جائے گا۔

ہائے چھوٹے چھوٹے بچے تھے بیچاری کے۔ بس اللہ کی مرضی کے آگے کس کا زور ہے۔ وہی پالنے والا ہے۔

سین 9

ہماری لڑکیاں بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ خوراک نہیں، تعلیم نہیں، صحت نہیں

چھوٹی عمر میں شادی اور زچگی کے مسائل ہیں، فیملی پلاننگ کی سہولت نہیں۔

زندگی مردوں کے ہاتھ میں ہے جب چاہے مار دو، عورت کا قاتل کبھی سزا نہیں پاتا

عورتیں بھی انسان ہیں، ہمیں صدیوں پرانے رویے بدلنے ہوں گے، عورتوں کو انسانی حقوق دو اور قانون بھی بدلو۔

یہ مغرب زدہ بے غیرت لوگ این جی اوز اور میڈیا والے۔ ہماری عورتوں کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ یہ یہودیوں کے ایجنٹ ہیں۔ یہ اسلام کے دشمن ہیں۔ ہمارا فیملی سسٹم چبھتا ہے ان کو۔

ہم نے تو عورت کو بڑا اعلیٰ مقام دیا ہوا ہے۔ اب اس ناقص العقل کو قابو میں تو رکھنا ہے۔ ورنہ تھرتھلی ڈال دے گی یہ اور ہم بھی مغرب کی طرح برباد ہو جائیں گے۔

 

سلیم ملک

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

سلیم ملک

سلیم ملک پاکستان میں شخصی آزادی کے راج کا خواب دیکھتا ہے۔ انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند۔

salim-malik has 355 posts and counting.See all posts by salim-malik

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments