باچا خان یونیورسٹی میں تدریسی عمل کا آغاز


\"bachaباچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے 4 روز بعد ایک مرتبہ پر تدریسی عمل شروع ہوگیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی لیکن اس کے باوجود باہمت طلبا و طالبات کی بڑی تعداد ایک مرتبہ پھر تعلیم کے حصول کے لئے یونیورسٹی پہنچ گئی، یونیورسٹی طلبا کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہمیں ڈرا نہیں سکتے انہیں قلم کی طاقت سے شکست دیں گے۔
یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد تدریسی عمل کاباقاعدہ آغاز کیا جائے گا جب کہ طلبا کی جانب سے یونیورسٹی کے اندر ہی ریلی بھی نکالی جائے گی۔
واضح رہے کہ 20 جنوری کو دہشت گردوں نے دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یونیورسٹی میں داخل ہوکر یونیورسٹی عملے سمیت 20 طالب علموں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا جب کہ جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments